ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز کے قریب دھماکے، ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں کشیدگی...

آبنائے ہرمز کے قریب دھماکے، ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے قشم جزیرے، سیریک اور بندر عباس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بندر عباس میں دشمن نے فش پائر پر فضائی حملہ کیا، جس کے بعد آگ کے شعلے اور دھوئیں کے کالے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ حملے میں عام ماہی گیروں کی متعدد کشتیوں کو آگ لگ گئی۔

ایران کے جنوبی ساحلی شہر سیریک اور قشم جزیرے میں بھی متعدد دھماکے سنے گئے۔ سیریک کے کمرشل پائر پر امریکی حملے سے میزائل کے ٹکڑے لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق جزیرہ قشم پر مزید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور آبنائے ہرمز میں واقع جزیرہ خارگ پر بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

امریکی حملے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان عراق سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں