اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ماریہ فرنانڈا نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ اور اقوام متحدہ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی آئندہ قیادت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عمل درآمد اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنائے گی۔ ماریہ فرنانڈا نے پاکستان کی علاقائی امن کوششوں اور اقوام متحدہ میں فعال کردار کی تعریف کی۔


