ہومپاکستانشناکا نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر...

شناکا نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی

امریکا (لارڈ میڈیا): سری لنکن فاسٹ بولر داسن شناکا نے میجر لیگ کرکٹ میں تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے سیٹل اورکاس کو ٹیکساس سپر کنگز کے خلاف 9 رنز سے فتح دلوا دی۔

داسن شناکا نے آخری اوور میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ آخری اوور میں ٹیکساس سپر کنگز کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے اور ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ تھے۔

شناکا نے اوور کی تیسری گیند پر فریرا کو کلین بولڈ کیا، چوتھی پر سیویج کو کیچ آؤٹ کیا، پانچویں پر ملن نے وکٹ کیپر کو کیچ دیا اور آخری گیند پر ڈی سلوا کو بھی کیچ آؤٹ کروا کر 4 گیندوں پر 4 وکٹیں مکمل کیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں