ہومانٹرنیشنلامریکا ورلڈ کپ سے باہر، بیلجیئم کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

امریکا ورلڈ کپ سے باہر، بیلجیئم کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سیٹل (لارڈ میڈیا) بیلجیئم کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں امریکا کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ اس فتح کے ساتھ ہی امریکی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے پہلے 9ویں منٹ میں ڈی کیٹالاری کے گول سے برتری حاصل کی۔ 31ویں منٹ میں امریکی کھلاڑی ٹلمین نے گول کرکے میچ برابر کر دیا، تاہم 33ویں منٹ میں بیلجیئم کے ڈی کیٹالاری نے دوسرا گول کرکے امریکیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ہاف ٹائم کے بعد بیلجیئم کے وینا کین نے امریکی گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیسرا گول کردیا۔ انجری ٹائم میں لوکاکو نے چوتھا گول کرکے بیلجیئم کی فتح کو یقینی بنایا۔

امریکی صدر کی سفارش پر فیفا نے بیلوگن کی معطلی ختم کی، جس نے تنازع کھڑا کردیا۔ یورپی فٹبال ایسوسی ایشنز نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے، جبکہ فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے انصاف کے حصول کے لئے اپیل کی۔

امریکی کھلاڑی بیلوگن کو بوسنیا ہرزگوینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا، جس پر انہیں ایک میچ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں