ہومپاکستانمحسن نقوی کا حوالدار لالک جان شہید کو زبردست خراج عقیدت

محسن نقوی کا حوالدار لالک جان شہید کو زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے شہداء کی قربانیوں کا قرض نہیں اتارا جا سکتا۔ انہوں نے نشان حیدر پانے والے بہادر سپوت حوالدار لالک جان کو یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی شجاعت اور بہادری کی لازوال داستان قائم کی۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کارگل محاذ پر حوالدار لالک جان کی لازوال قربانی پر قوم کو ہمیشہ فخر رہے گا۔ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لالک جان اور دیگر شہداء پاکستان کے حقیقی محافظ ہیں، انہوں نے غیر معمولی جرات اور حب الوطنی کی مثال قائم کی۔ ایسے ہیرو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

محسن نقوی نے حوالدار لالک جان شہید اور تمام شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارض پاک کے امن اور خودمختاری کے لیے ان کی قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتارا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوت کی داستان شجاعت قوم کا فخر اور تاریخ کا اثاثہ رہے گی، نشانِ حیدر کا یہ عظیم وارث پاکستان کے عسکری وقار کی علامت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں