ہومتازہ ترینغلام حسین محسنی اژہ ای دوبارہ ایران کے چیف جسٹس مقرر

غلام حسین محسنی اژہ ای دوبارہ ایران کے چیف جسٹس مقرر

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے غلام حسین محسنی اژہ ای کو دوبارہ ملک کی عدلیہ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق سپریم لیڈر نے غلام حسین کے گزشتہ مدت کے دوران انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں دوبارہ اس اہم عہدے کی ذمہ داری دی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے غلام حسین کی مخلصانہ خدمات کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عدالتی نظام کی بہتری، انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیں گے۔ غلام حسین محسنی اژہ ای ایران کی عدلیہ کے سینئر ترین عہدیداروں میں شمار ہوتے ہیں اور ماضی میں بھی مختلف اعلیٰ سرکاری اور عدالتی مناصب پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ان کی دوبارہ تقرری سے ایرانی قیادت عدالتی نظام میں تسلسل برقرار رکھنا چاہتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک داخلی اور علاقائی سطح پر چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں ایران کی عدلیہ کو عدالتی اصلاحات، داخلی سلامتی، انسدادِ بدعنوانی اور قانونی معاملات میں مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں