ہوماہم ترینمودی کو آسٹریلیا دورے کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی، سکیورٹی...

مودی کو آسٹریلیا دورے کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی، سکیورٹی الرٹ

میلبرن (لارڈ میڈیا): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آسٹریلیا کے دورے کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، جس کے بعد آسٹریلوی سکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

نریندر مودی 9 جولائی 2026 کو میلبرن میں مارول اسٹیڈیم میں ایک کمیونٹی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دھمکی فیس بک ایونٹ پیج پر ایک صارف کی جانب سے دی گئی۔

آسٹریلوی حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اضافی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ بھارتی حکام نے بھی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

ابھی تک دھمکی دینے والے کی شناخت نہیں ہوئی۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق عالمی رہنماؤں کے دوروں کے دوران سوشل میڈیا پر دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں