واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ ایکسیوس کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہیں، جبکہ انہوں نے سمجھا تھا کہ ایرانی عوام ان سے نفرت کرتے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر وہ چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے، لیکن انہوں نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ نے باہمی اتفاق سے مذاکرات میں عارضی وقفہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


