ہومتازہ ترینہائیکورٹ ججز کی تقرری انٹرویو کے ذریعے ہوگی، وفاقی وزیر قانون

ہائیکورٹ ججز کی تقرری انٹرویو کے ذریعے ہوگی، وفاقی وزیر قانون

لاہور (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے پہلی بار انٹرویو کیے جائیں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور پاسداری ضروری ہے۔ وکیل اور ان کی فیملی کے علاج کے لیے پالیسی بنائی جا رہی ہے، جبکہ پنجاب بار کونسل وکلا کے لیے بہتر اقدامات کر رہی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ججز کی تعیناتی کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تجویز کردہ ناموں پر انٹرویو کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سول اور ایڈیشنل سیشن ججز کے لیے امتحان لیا جاتا ہے، تو ہائیکورٹ کے ججز کے لیے انٹرویو کیوں نہ ہوں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے آئینی نظام لا رہے ہیں اور ججز ایولیوایشن کمیٹی ہر سال کے آخر میں ججز کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کی کارکردگی اچھی نہ ہونے پر کمیٹی ریفرنس بنا کر جوڈیشل کمیشن کو بھیج سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں