ہومUncategorizedامریکہ کے 250ویں یومِ آزادی پر پاکستان کی مبارکباد

امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی پر پاکستان کی مبارکباد

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): ریاستہائے متحدہ امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کے موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اور جمہوریت کے حوالے سے امریکہ کی تاریخ ثابت قدمی، جدت اور عزم کی مثال ہے اور پاکستان بھی ان ہی اعلیٰ اقدار کے تحت قائم ہوا۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاک امریکہ تعلقات گزشتہ آٹھ دہائیوں سے مختلف آزمائشوں پر پورے اترے ہیں اور یہ شراکت داری عالمی سطح پر بھی نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ روابط دیرپا شراکت داری کے لیے خوش آئند ہیں۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ معدنیات، توانائی، آئی ٹی اور زراعت میں تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے امریکی عوام کو پاکستانی روایتی سازوں پر مرتب کردہ امریکی قومی ترانہ کا تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ پاک امریکہ تعلقات کے درخشاں مستقبل کا آئینہ دار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں