ہوماہم ترینآج پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کے امکانات

آج پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کے امکانات

لاہور (لارڈ میڈیا) آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح سویرے موسم ابر آلود ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دالبندین، جیکب آباد اور دادو میں 44، سکھر میں 43، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور چلاس میں 41، مظفرآباد میں 39، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور گلگت میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں