ہومتازہ ترینسونی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان

سونی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان

لندن (لارڈ میڈیا): ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے اپنے اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے صارفین کی خریدی ہوئی 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان کیا ہے، جس سے صارفین میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ یکم ستمبر سے پلے اسٹیشن صارفین کی ان فلموں تک رسائی ختم ہو جائے گی۔

سونی کے مطابق برطانیہ میں پلے اسٹیشن صارفین جنہوں نے اسٹوڈیو کینال کی فلمیں خریدی تھیں، اب وہ لائسنسنگ معاہدوں کے خاتمے کے باعث انہیں مزید نہیں دیکھ سکیں گے۔ یہ فلمیں ان کی ویڈیو لائبریری سے بھی حذف کر دی جائیں گی۔

متاثرہ فلموں میں پیڈنگٹن سیریز، ٹرمینیٹر 2، اپوکلیپس ناؤ اور پینز لیبرنتھ شامل ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو نوٹس میں بتایا ہے کہ لائسنسنگ معاہدوں کی بنا پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب فلمیں خریدی گئی تھیں تو انہیں لائبریری سے کیوں ہٹایا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں