ہومتازہ ترینممالک کے درمیان تعاون کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانے کے لئے...

ممالک کے درمیان تعاون کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانے کے لئے نہیں ہونا چاہیے، چین کا مودی کے بیان پر ردعمل

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ ممالک کے درمیان تعاون کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانے یا اس کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لئے نہیں ہونا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے اس بیان کے جواب میں کہ بھارت اور جاپان اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے جمعہ کے روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ "تعاون کے بہانے خصوصی ‘چھوٹے بلاکس’ بنانے یا محاذ آرائی کو ہوا دینے کے لئے تو اس قسم کے تعاون کو بالکل بھی استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔”

انہوں نے کہا کہ ممالک کے درمیان تعاون سے علاقائی ممالک کے درمیان افہام و تفہیم اور اعتماد کو فروغ ملنا چاہیے اور علاقائی امن و استحکام کا تحفظ ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اور سکیورٹی کو برقرار رکھنا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو ایک کھلا اور تعاون پر مبنی سوچ اپنانا چاہیے اور اس مقصد کے لئے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں