ہومپاکستانلاہور میں غیر رجسٹرڈ اسکولز کے خلاف کارروائی شروع، 744 اداروں کو...

لاہور میں غیر رجسٹرڈ اسکولز کے خلاف کارروائی شروع، 744 اداروں کو نوٹس جاری

لاہور (لارڈ میڈیا): صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے 744 غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

نوٹسز میں سکول انتظامیہ کو تین روز کے اندر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ قوانین کے تحت غیر رجسٹرڈ سکولوں پر 3 لاکھ سے 40 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں