ہومانٹرٹینمنٹارشد وارثی کے پاکستانی مزاح پر تبصرے نے سوشل میڈیا پر تنازع...

ارشد وارثی کے پاکستانی مزاح پر تبصرے نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کے پاکستانی مزاح پر تبصرے نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مزاح میں توہین اور تضحیک شامل ہوتی ہے، جس پر پاکستانی صارفین نے سخت ردعمل دیا ہے۔

ایک حالیہ گفتگو کے دوران ارشد نے کہا کہ انہیں پاکستانی مزاح پسند نہیں کیونکہ اس میں نام بگاڑنے اور توہین کا عنصر ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے اور انہیں ایسا مزاح پسند نہیں۔

فلمساز راج کمار ہیرانی نے کہا کہ مزاح میں سماجی اور ثقافتی شناختوں کو الگ نہیں کیا جا سکتا اور اگر ہر حساس پہلو نکال دیا جائے تو کامیڈی متاثر ہوتی ہے۔

وارثی نے بھی کہا کہ لوگوں کو باتوں کو ہلکے پھلکے انداز میں لینا چاہیے۔ تاہم پاکستانی صارفین نے ان کے مؤقف کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

صارفین نے بھارتی کامیڈی کے بارے میں کہا کہ وہاں ذومعنی جملے اور غیر مناسب مواد زیادہ ہوتا ہے اور پاکستانی مزاح کو خاندانی اور شائستہ سمجھا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں