ہومپاکستانناصر مدنی کو جمعہ کے خطبہ کے دوران دل کا دورہ، اسپتال...

ناصر مدنی کو جمعہ کے خطبہ کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

جہانیاں (لارڈ میڈیا): معروف عالم دین ناصر مدنی کو جمعہ کے خطبہ کے دوران دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ملتان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ پنجاب کے ضلع جہانیاں میں پیش آیا، جہاں ناصر مدنی جمعہ کی نماز سے قبل خطاب کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ناصر مدنی کی طبیعت اچانک خطبہ کے دوران بگڑ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق، انہوں نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کلمہ پڑھا اور تیسری بار کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر گئے۔

واقعے کے فوراً بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، اور مزید علاج کے لیے فوری طور پر ملتان منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی مسجد میں موجود تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں