ہومتازہ ترینایران امریکہ سے زرعی مصنوعات خریدے گا، ٹرمپ کا دعویٰ، تہران کی...

ایران امریکہ سے زرعی مصنوعات خریدے گا، ٹرمپ کا دعویٰ، تہران کی تردید

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لئے ممکنہ امن معاہدے کے تحت امریکہ سے زرعی مصنوعات خریدے گا تاہم ایران نے اس بیان کی تردید کی ہے۔

ٹرمپ نے سی این بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ "وہ کوئی پیسہ نہیں کما رہے، اس لئے ہم کچھ رقم لیں گے اور ان کے لئے خریداری کریں گے۔ انہیں خوراک کی ضرورت ہے۔ انہیں مکئی، گندم اور سویابین چاہیے اور یہ تمام اشیاء صرف ہمارے امریکی کسان فراہم کریں گے۔‘‘

تاہم ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کو بتایا کہ ’’امریکہ سے زرعی مصنوعات خریدنے کی کوئی لازمی شرط یا پابندی نہیں ہے۔‘‘

انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے خیال میں تہران ’’تقریباً ان تمام امور پر رضامند ہو چکا ہے جن کی ہمیں ضرورت ہے۔‘‘

امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایران کو جوہری صلاحیت سے محروم کرنے کی کارروائی ہے۔‘‘

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں