لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب میں ریسٹورنٹس، کیفے، کافی شاپس، فوڈ چینز اور دیگر سروس سیکٹرز پر 8 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پہلے سے نافذ 5 فیصد کے بجائے اب 8 فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق شروع کر دیا ہے۔
نئی شرح کے تحت ریسٹورنٹس میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ہونے والی تمام ادائیگیوں پر 8 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ شادی ہالز، کیٹرنگ سروسز، ایونٹ مینجمنٹ، ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز، رینٹ اے کار، فٹنس سینٹرز، اپارٹمنٹ ہاؤس مینجمنٹ اور پراپرٹی ڈیلرز بھی اس دائرہ کار میں شامل ہیں۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق آرکیٹیکٹس، ویئر ہاؤسز، اور کولڈ اسٹوریجز سمیت مزید دو شعبوں پر بھی نئی 8 فیصد سیلز ٹیکس شرح نافذ کر دی گئی ہے۔ تمام کاروباری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی انوائسنگ، بلنگ اور کمپلائنس سسٹمز کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس نئی شرح کا مقصد محصولات میں اضافہ، ٹیکس نیٹ کو مزید مؤثر بنانا اور ٹیکس نظام کو زیادہ دستاویزی بنانا ہے۔


