ہومپاکستانرواں مالی سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے زائد رہیں گی،گورنر...

رواں مالی سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے زائد رہیں گی،گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی (لارڈ میڈیا): گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے زائد رہیں گی، مڈل ایسٹ کے حالات کے باوجود ترسیلات مستحکم رہیں۔ انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ترسیلات میں ایک ارب ڈالر کمی کا اندازہ لگایا گیا تھا، لیکن ترسیلات کے عمل کو آسان اور چارجز کے بغیر ممکن بنایا گیا ہے۔ ترسیلات کو حکومت سبسڈائز نہیں کرے گی، اب یہ کام بینک کریں گے۔

گورنر نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک پالیسی کے تحت امپورٹ پر کوئی کنٹرول نہیں کرتا، رواں مالی سال 70 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں جو 2022 کے برابر ہیں۔ اس سال 17.5 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا، جبکہ اسٹیٹ بینک کو مارکیٹ میں 8 ارب ڈالر ڈالنے پڑے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سبسڈی اسکیموں کو ختم کر کے مارکیٹ میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ سوہنی دھرتی اسکیم کو ختم کیا گیا ہے اور اس کے متبادل ایک بہتر اسکیم لانے کا ارادہ ہے۔

گورنر نے کہا کہ مالی سال 26ء میں فوڈ سیکٹر کی برآمدات میں کمی ہوئی، لیکن نان فوڈ سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال عالمی منڈی میں اجناس کی قیمتیں بہتر ہونے سے فوڈ سیکٹر کی برآمدات میں بہتری کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جون میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد رہی اور مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال کے باعث مہنگائی توقعات سے کچھ زیادہ رہی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں