ہومپاکستانمالی سال 2022 سے بیرونی قرض میں اضافہ نہیں ہوا، اسٹیٹ بینک

مالی سال 2022 سے بیرونی قرض میں اضافہ نہیں ہوا، اسٹیٹ بینک

کراچی (لارڈ میڈیا): گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مالی سال 2022 سے تاحال بیرونی قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 26-2025 کے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس رہا ہے جبکہ بارہویں مہینے کے اعداد جمع کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ صفر سے ایک فیصد کے درمیان رہے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 5 ارب ڈالر بڑھ کر 18.4 ارب ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ 5 ارب ڈالر کے اپنے واجبات بھی کم کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 4 سال میں بیرونی قرض وہیں ہے جہاں تھا، 15 دن کی امپورٹ کے ریزرو آج ضرورت سے کئی گنا زیادہ ہیں اور ہماری ریٹنگ ان وجوہات سے بہتر ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2015 سے 2022 تک ملک کا قرض 6 ارب ڈالر سالانہ بڑھ رہا تھا، جبکہ مالی سال 2022 سے تاحال بیرونی قرض نہیں بڑھا۔ گورنر کے مطابق آئندہ مالی سال کی ورکرز ترسیلات پچھلے مالی سال سے بہتر ہوں گی اور مالی سال 2026 میں ورکرز ترسیلات 41.5 ارب ڈالر سے زیادہ ہوں گی جبکہ ایکسپورٹس بڑھنے تک ترسیلات پر انحصار رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں