لاس اینجلس (لارڈ میڈیا): فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ لاس اینجلس میں کھیلے گئے اس میچ میں اسپین کی ٹیم کا گیند پر 65 فیصد قبضہ رہا لیکن اس کے باوجود وہ زیادہ گول اسکور نہ کرسکی۔
میچ کا آغاز اسپین کی طرف سے پہلے ہاف کے 36ویں منٹ میں اویار زبال کے گول سے ہوا، جس کے بعد وقفے تک مقابلہ ایک صفر رہا۔ دوسرے ہاف میں اسپینش ٹیم نے آسٹرین گول پر مستقل حملے جاری رکھے، نتیجتاً 66ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے دوسرا گول بنایا۔ کھیل کے اختتام سے ایک منٹ قبل اویار زبال نے تیسرا گول کر کے اسپین کی فتح کو یقینی بنایا۔
اس فتح کے ساتھ اسپین نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اسپین کی ٹیم 2010 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا ناک آؤٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔


