شہر (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ رونالڈو نے پنالٹی لینے سے پہلے آہستہ آواز میں ‘بسم اللہ’ کہا۔ یہ کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ انہوں نے واقعی یہی الفاظ ادا کیے تھے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ پنالٹی لینے سے پہلے خود سے کچھ الفاظ دہراتے ہوئے دکھائی دیے، جنہیں کئی افراد نے ‘بسم اللہ’ قرار دیا۔
اس پنالٹی کی اہمیت صرف وائرل ویڈیو تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ رونالڈو کے ورلڈکپ کی ناک آؤٹ مرحلے میں کیریئر کا پہلا گول بھی ثابت ہوا۔ یہ ٹورنامنٹ میں ان کا تیسرا گول تھا جس نے پرتگال کو میچ میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔


