ہومتازہ تریناسپیس ایکس کا اے آئی اسمارٹ فون تیار کرنے کا منصوبہ، رپورٹ

اسپیس ایکس کا اے آئی اسمارٹ فون تیار کرنے کا منصوبہ، رپورٹ

نیویارک (لارڈ میڈیا): ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس ایک اے آئی اسمارٹ فون تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی پروٹوٹائپ ماڈل سرمایہ کاروں اور شیئر ہولڈرز کو پیش کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیوائس انتہائی پتلی ہے اور اس کا ڈیزائن اسمارٹ فون جیسا ہے۔ اس ڈیوائس میں روایتی اسمارٹ فون کے فیچرز کے ساتھ اے آئی ٹولز کو ترجیح دی جائے گی۔

اسپیس ایکس، اے آئی ہارڈ ویئر کو عام افراد تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ مستقبل میں ایپل کمپنی سے مسابقت کر سکے۔ یہ ڈیوائس اینڈرائیڈ یا آئی او ایس کی بجائے ایک کاسٹیوم آپریٹنگ سسٹم پر چلائی جائے گی اور اس میں کوالکوم کا پراسیسر ہو گا۔

پروٹوٹائپ ڈیوائس میں ایلون مسک کی ایوری تھنگ یا سپر ایپ کے خیال کو مدنظر رکھا گیا ہے، جس میں میسجنگ، پیمنٹ، شاپنگ، رائیڈ شیئرنگ، اور سوشل نیٹ ورکنگ کی سہولیات شامل ہوں گی۔

اگرچہ ایلون مسک نے اس رپورٹ کو مسترد کیا ہے، تاہم اگر یہ درست ثابت ہوئی تو اسپیس ایکس بھی اے آئی ڈیوائسز کی تیاری میں شامل ہو جائے گی۔ اوپن اے آئی اور ایپل بھی اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں