ہوماہم ترینوزیراعظم شہباز شریف 3 سے 5 جولائی تک ایران اور ترکیہ...

وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 5 جولائی تک ایران اور ترکیہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 5 جولائی تک ایران اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ تہران میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے اور ایران کی حکومت و عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم دورہ کے دوران دونوں ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول بھی جائیں گے، جہاں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کو مزید تیز کر دیا ہے اور دوحہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے پرامن حل کی راہ ہموار ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں