بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے کا حل اور چین کے مکمل اتحاد کا حصول کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کا ایک تاریخی مشن اور غیر متزلزل عزم ہے۔
شی جن پھنگ، جو چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات سی پی سی کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی” کے حامی علیحدگی پسند عناصر کے خلاف بھرپور اقدامات کئے جائیں گے، بیرونی مداخلت کی مخالفت کی جائے گی اور قومی اتحاد کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔


