ہومانٹرنیشنلایران کا آبنائے ہرمز اور یورینیم پر موقف واضح ہے،محمد باقر قالیباف

ایران کا آبنائے ہرمز اور یورینیم پر موقف واضح ہے،محمد باقر قالیباف

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی سب سے بڑی تزویراتی طاقت ہے اور تہران اس پر اپنی خودمختاری سے دستبردار نہیں ہوگا۔ قالیباف نے سرکاری میڈیا سے گفتگو میں امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں سمندری خدمات کی فیس سے 60 روزہ عارضی استثنا دیا گیا ہے تاہم ایران اپنے مؤقف میں نرمی نہیں لائے گا۔

قالیباف نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز ہماری علاقائی سمندری حدود کا حصہ ہے اور امریکا یہ تاثر دینے کی کوشش نہ کرے کہ ایران نے اس آبی گزرگاہ کو عسکری بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک آگے نہیں بڑھیں گے جب تک مفاہمتی یادداشت کی بنیادی شقوں پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی، ایرانی تیل کی برآمدات کو یقینی بنانا اور منجمد اثاثوں کی رہائی جیسے معاملات پر بھی بات چیت جاری ہے۔ قالیباف نے ایران کے میزائل پروگرام اور یورینیم افزودگی کے حق سے متعلق کہا کہ یہ مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتے اور ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں