ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز...

وزیراعظم شہباز شریف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایران کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم دورہ ایران کے بعد ترکی بھی جائیں گے۔ اس دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

مجلس شوریٰ اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور ارکانِ اسمبلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین 3 جولائی 2026 کو مشہد میں روضہ امام رضا میں کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں