تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے پچھلی بار جو وار کیا وہ ابتدائی تھا اصل طاقت کا مظاہرہ ابھی باقی ہے،اگر ایران پر دوبارہ کوئی فوجی حملہ کیا گیا تو اس کا جواب العدید بیس پر حملے سے بھی کہیں زیادہ سخت ہوگا۔
سرکاری ٹی وی پر نشر بیان میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہماری قوم امریکا اور اس کی پالتو صہیونی حکومت کے مقابل کھڑی ہے اور یہ بڑی بات ہے۔
خامنہ ای نے ایرانی سفارت کاروں کو بھی خبردار کیا کہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ کام کریں اور "رہنمائی” پر عمل کریں، اگرچہ انہوں نے اس رہنمائی کی تفصیل نہیں بتائی۔دوسری طرف ایران کی پارلیمنٹ نے بھی سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی پیشگی شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔