بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے تائیوان کے مزید نوجوانوں، خاص طور پر اُن افراد کو جنہوں نے کبھی مین لینڈ چین کا دورہ نہیں کیا، دعوت دی کہ وہ آئیں اور اسے اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔
ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مین لینڈ نے تائیوان کے مزید نوجوانوں کو آبنائے پار تعاون اور مشترکہ ترقی میں حصہ لینے کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی نیشنل نیچرل سائنس فاؤنڈیشن نے تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے ایک تحقیقی فنڈ قائم کیا ہے تاکہ آبنائے پار تعلیمی تبادلے اور سائنسی تحقیق کے تعاون کے لئے سازگار حالات پیدا کئے جا سکیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 8 واں آبنائے پار یوتھ ڈیویلپمنٹ فورم 10 سے 15 جولائی تک ہانگ ژو اور مشرقی صوبے ژےجیانگ کے کئی دیگر شہروں میں منعقد ہوا جس میں تائیوان کے 700 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔
