ہوماہم تریناردو یونیورسٹی کی انتظامی و مالی صورتحال پر ایچ ای سی کمیٹی...

اردو یونیورسٹی کی انتظامی و مالی صورتحال پر ایچ ای سی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامی، مالی اور ہیومن ریسورس سے متعلق امور کی شکایات کے بعد ایچ ای سی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کراچی میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف اساتذہ کے احتجاج کے بعد چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد کے احکامات پر یہ قدم اٹھایا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی اردو یونیورسٹی کے گورننس، مالیاتی انتظام اور انتظامی امور کی شکایات کا جائزہ لے گی اور سابقہ آڈٹ کے دوران سامنے آنے والے مسائل کی فالو اپ رپورٹ تیار کرے گی۔

کمیٹی کے اراکین میں ایچ ای سی کے مشیر برائے آئی ٹی نذیر حسین، آفتاب رشید جوائنٹ سیکرٹری (PT)، حمید نیازی جوائنٹ سیکرٹری (HE) اور حماد بن سیف اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں۔

کمیٹی 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کروائے گی جس میں گورننس کی کمی کے حوالے سے نئے مشاہدات اور سفارشات شامل ہوں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں