جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومLatestبانی مشکل حالت میں ہیں ،پارٹی اس پر بات کرے، علیمہ خان

بانی مشکل حالت میں ہیں ،پارٹی اس پر بات کرے، علیمہ خان

 راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں مذاکرات قوم کے مفاد کے لیے کروں گا، اپنی ذات کے لیے ڈیل نہیں کروں گا،بانی پی ٹی آئی نے سخت پیغام بھیجا ہے کہ ذاتی لڑائیاں ختم کریں اور تحریک چلائیں، بانی مشکل حالت میں ہیں پارٹی اس پر بات کرے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  علیمہ خان نے کہا کہ بانی کو توڑنے کے لیے بشری بی بی کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کھڑے ہیں ہم سب کو بھی کھڑا ہونا ہوگا، بانی کی زندگی خطرے میں ہے ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے، جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹا آدمی ہے میرا بھائی جھوٹ نہیں بولتا، اخبارات اور ٹی وی بند کرکے انہیں قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ میں انسانیت نام کی چیز نہیں ہے، مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی پر ظلم کروانے کے لیے اس سپرٹنڈنٹ کو بھیجا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بھائی اور بھانجے کو ناجائز قید میں رکھا گیا ہے، ہمارا فوکس بے گناہ قیدیوں کی رہائی ہے، مہنگائی کا ہم سب شکار ہیں عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا اب مہنگائی کیلئے عوام کو خود نکلنا ہوگا، ظلم کے نظام کے خلاف خود لوگوں کو کھڑا ہونا ہوگا ہم سب کو چاہیے کہ بوسیدہ نظام کے خلاف کھڑے ہوں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!