جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومLatestغزہ میں ہزاروں افراد کو بیرونِ ملک فوری طبی امدادچاہیے ،ڈبلیو ایچ...

غزہ میں ہزاروں افراد کو بیرونِ ملک فوری طبی امدادچاہیے ،ڈبلیو ایچ او

 غزہ: عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اسرائیل ہسپتالوں تک ضروری طبی سامان کی ترسیل سختی سے محدود کر رہا ہے، غزہ میں 10 ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر بیرونِ ملک طبی امداد کی ضرورت ہے، اسرائیل ان کے محفوظ انخلا میں رکاوٹ ہے۔

ڈاکٹرز وِد آوٹ بارڈرز (ایم ایس ایف)سے وابستہ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ہانی اسلیم  کے مطابق ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے اور ان کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کے منصوبوں کے بعد کئی ممالک نے طبی مریضوں کو قبول کرنے سے گریز کرنا شروع کر دیا، اس سیاسی صورتحال نے ان ممالک کو بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، جو پہلے مریضوں کو قبول کرنے کے لیے تیار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف بمباری کے زخمیوں کو ہی نہیں بلکہ کینسر، گردوں کی خرابی اور دل کی بیماریوں جیسے دائمی امراض کے مریضوں کو بھی بیرونِ ملک علاج کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ غزہ میں صورتحال تباہی سے بھی آگے جا چکی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!