منگل, جولائی 15, 2025
ہومChinaچین شنگھائی تعاون تنظیم کے تیانجن سربراہ اجلاس کی کامیابی کو یقینی...

چین شنگھائی تعاون تنظیم کے تیانجن سربراہ اجلاس کی کامیابی کو یقینی بنائے گا، ترجمان

بیجنگ(شِنہوا)چین شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کو تیانجن سربراہ اجلاس کی مکمل کامیابی کو یقینی بنانے کے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے کہا کہ چین 2024-2025 کے لئے ایس سی او کی صدارت رکھتا ہے اور سربراہ اجلاس اس خزاں میں تیانجن میں منعقد ہونے والی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا مقصد تیانجن سربراہ اجلاس کے لئے سیاسی تیاریوں کو آسان بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی اس اجلاس کی صدارت کریں گے اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ مختلف شعبوں میں ایس سی او کے تعاون اور بڑے بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور متعدد قراردادوں اور دستاویزات پر دستخط کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس اجلاس کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر تعاون پر مزید اتفاق رائے حاصل کیا جا سکے اور مزید تعاون کے اقدامات کئے جا سکیں۔ تیانجن سربراہ اجلاس کی مکمل کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور ایس سی او کو اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!