منگل, جولائی 15, 2025
ہومLatestانتونیو گوتریس کا اسحاق ڈار سے رابطہ، سلامتی کونسل کی صدارتی سرگرمیوں...

انتونیو گوتریس کا اسحاق ڈار سے رابطہ، سلامتی کونسل کی صدارتی سرگرمیوں پر گفتگو

اسلام آباد: پاکستان نے سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے عالمی امن وسلامتی، تنازعات کے پرامن حل کیلئے مضبوط عزم کا اعادہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں سلامتی کونسل کی صدارت سے متعلق سرگرمیوں کے دوران ملاقات اور تعاون پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کی جانب سے اپنے دور صدارت میں منعقد کئے جانیوالے دستخطی پروگراموں پر روشنی ڈالی اور سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی اور تنازعات کے پر امن حل کیلئے مضبوط پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور عملے کو مینڈیٹ کی موثر ادائیگی میں سہولت فراہمی کیلئے بھی پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!