ہومانٹرنیشنلواقعہ کربلا ظلم اور ملوکیت کے خلاف جدوجہد کا پیغام ہے، حافظ...

واقعہ کربلا ظلم اور ملوکیت کے خلاف جدوجہد کا پیغام ہے، حافظ نعیم

لاہور (دنیا نیوز): حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کا اصل پیغام ملوکیت اور ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد ہے۔ ان کے مطابق، سیدنا امام حسینؓ کا راستہ حق، عدل اور مزاحمت کا راستہ ہے۔ خانوادۂ رسولؐ نے کربلا میں اپنی ذات یا اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ایک نظریے اور امت کی اصلاح کے لیے قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ باطل نظام کے سامنے خاموشی اختیار کرنا اہل حق کا راستہ نہیں ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو واقعہ کربلا کے اصل مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی عظیم شہادت امت کے لیے پیغام ہے کہ وہ نبیؐ کی تعلیمات اور شریعت کے نفاذ کے لیے کوشش کرے۔ اقامت دین کے قیام کی جدوجہد دراصل امام حسینؓ کے مشن کی روح ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ عزت کی زندگی حق کے ساتھ کھڑے ہونے میں ہے۔ جو قومیں ظلم کے سامنے جھک جاتی ہیں وہ اپنی آزادی اور وقار کھو دیتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں