ہومانٹرنیشنلوینزویلا زلزلے میں 235 ہلاکتیں، 4 ہزار سے زائد زخمی

وینزویلا زلزلے میں 235 ہلاکتیں، 4 ہزار سے زائد زخمی

نیویارک (لارڈ میڈیا): وینزویلا میں شدید زلزلوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 235 تک پہنچ گئی جبکہ 4 ہزار 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 7.1 اور 7.5 تھی جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں، رضاکار متاثرین کو ملبے سے نکالنے میں مصروف ہیں۔

زلزلے کے نتیجے میں وینزویلا کی 22 منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، سکول اور ٹرین سروس معطل اور مرکزی بین الاقوامی ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی رودریگینز نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہنگامی حالات کا اعلان کیا۔ دنیا بھر کے رہنماؤں نے متاثرین سے تعزیت کی اور امریکا نے 150 ملین ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لئے مختلف اداروں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

پاکستان کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں