ہومUncategorizedبرطانوی نمائندے کا افغان طالبان پر فتنہ الخوارج کی حمایت کا الزام

برطانوی نمائندے کا افغان طالبان پر فتنہ الخوارج کی حمایت کا الزام

کابل (لارڈ میڈیا): افغان طالبان رجیم پر فتنہ الخوارج کی حمایت کا عالمی اعتراف سامنے آیا ہے۔
افغانستان میں برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنڈسے نے افغان ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ فتنہ الخوارج کو طالبان کی پشت پناہی حاصل ہے۔
لنڈسے نے مزید کہا کہ قبائلی سرحدی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے روابط ہیں اور طالبان حکام کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

افغانستان میں فتنہ الخوارج کے تربیتی کیمپس اور ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشنز سے بچنے والے دہشت گردوں کو افغانستان محفوظ پناہ گاہ مل رہی ہے۔

لنڈسے نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے خطے میں عدم استحکام کے باعث پاکستان فوجی ردعمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی خطے کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں