ہومUncategorizedبنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ماں اور دو بچوں سمیت 5...

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ماں اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

بنوں (لارڈ میڈیا): بنوں میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور دو بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ککی کی حدود شابری بھرت میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے گھس کر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور ان کے دو بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے فوری طور پر علاقہ گھیرے میں لے کر جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں