چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے دیجیاؤ گاؤں میں جمعہ کے روز ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تقریبات کے سلسلے میں ایک سنسنی خیز ڈریگن بوٹ ڈرفٹنگ ریس کا انعقاد کیا گیا۔
دیجیاؤ گاؤں کے تنگ اور بل کھاتے آبی راستے اس کی منفرد ڈریگن بوٹ ڈرفٹنگ روایت کی بنیادی وجہ ہیں۔
اس ایونٹ میں مقامی افراد اور عالمی سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا تہوار کے پرجوش ماحول میں مکمل طور پر محو ہو گئے۔
ساؤنڈبائٹ 1 (چینی): الیکس، روسی ویلاگر
’’میں چین آنے کے بعد سے ڈریگن بوٹ ریس دیکھنا چاہتا تھا لیکن مجھے کبھی یہ موقع نہیں ملا۔ میں نے طویل عرصے سے سن رکھا تھا کہ فوشان میں سب سے زیادہ پرجوش ریسیں منعقد ہوتی ہیں اور وہاں بڑے ہجوم اکٹھے ہوتے ہیں۔ میں کئی ممالک کا سفر کر چکا ہوں لیکن چین پہلا ملک ہے جہاں میں نے اس قدر اتحاد اور جوش و جذبہ دیکھا ہے۔‘‘
ساؤنڈبائٹ 2 (انگریزی): کیرا میری، جنوبی افریقی سیاح
’’میرے خیال میں یہ بہت شاندار روایت ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ روایات کو زندہ رکھنے کے لئے یہاں اتنی زیادہ سرگرمیاں کی جا رہی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ بہت خوبصورت ہے اور میں اس بات پر یقین نہیں کر سکتی کہ یہ روایت اتنے لمبے عرصے سے جاری ہے۔‘‘
گوانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


