ہومتازہ ترینچین میں عالمی موسمیاتی تنظیم کے تسلیم شدہ صد سالہ مشاہداتی سٹیشنوں...

چین میں عالمی موسمیاتی تنظیم کے تسلیم شدہ صد سالہ مشاہداتی سٹیشنوں کی تعداد 22 ہو گئی

بیجنگ (شِنہوا) عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) نے چین کے مزید 4 موسمیاتی سٹیشنوں کو صد سالہ مشاہداتی سٹیشنوں کے طور پر تسلیم کر لیا ہے جس کے بعد چین میں ایسے سٹیشنوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

چین کی موسمیاتی انتظامیہ (سی ایم اے) کے مطابق یہ چاروں رصد گاہیں صوبہ گوئی ژو کے گوئی یانگ، تیانجن بلدیہ کے علاقے تانگ گو، صوبہ یون نان کے تینگ چھونگ اور صوبہ ہونان کے یوئے یانگ میں واقع ہیں۔

ان چاروں سٹیشنوں نے ایک صدی سے زائد عرصے تک مسلسل موسمی مشاہدات جاری رکھے ہیں۔ تانگ گو اور یوئے یانگ کے ریکارڈ 1909، تینگ چھونگ کے 1911 اور گوئی یانگ کے 1920 سے محفوظ ہیں۔

سی ایم اے کے ایک عہدیدار کے مطابق ان سٹیشنوں نے گزشتہ ایک صدی کے دوران طویل مدتی، مستحکم اور سائنسی اعتبار سے قیمتی موسمیاتی ڈیٹا جمع کیا ہے جس سے موسمی پیش گوئی کی خدمات بہتر بنانے، علاقائی موسمیاتی رجحانات پر تحقیق اور شدید موسمی واقعات کی نگرانی میں مدد ملی ہے۔

عالمی موسمیاتی تنظیم نے 2016 میں صدی پرانے مشاہداتی سٹیشنوں کی منظوری کا نظام متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد طویل عرصے سے قائم مشاہداتی مراکز کا تحفظ اور موسمیاتی ریکارڈز کی مسلسل اور درست تیاری کو فروغ دینا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں