ہومتازہ ترینچائنہ نیشنل اوپیرا ہاؤس کی یورپی دورے کے دوران بلغاریہ میں “ٹورنڈوٹ” پیشکش

چائنہ نیشنل اوپیرا ہاؤس کی یورپی دورے کے دوران بلغاریہ میں “ٹورنڈوٹ” پیشکش

چائنہ نیشنل اوپیرا ہاؤس (سی این او ایچ) کے تقریباً 170 فنکاروں پر مشتمل ایک ٹیم نے جمعہ کی شام بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں واقع نیشنل پیلس آف کلچر میں معروف اطالوی موسیقار گیاکومو پُچینی کی اوپیرا ’’ٹورانڈوٹ‘‘ پیش کی۔

سی این او ایچ کی اس پیشکش نے اصل شاہکار کی روح برقرار رکھتے ہوئے اس میں بھرپور چینی فنی عناصر بھی شامل کئے۔ بڑی تعداد میں موجود سامعین نے جرات، حکمت اور محبت کی اس داستان اور ایک چینی شہزادی کے کردار کو گرمجوشی کے ساتھ تالیاں بجا کر بھرپور داد دی۔

شاندار ممنوعہ شہر، شاہانہ محل کے مناظر، مشہور چینی لوک دھن ’’جاسمین فلاور‘‘، نفیس اسٹیج ڈیزائن اور باریک بینی سے تیار کئے گئے ملبوسات کے ساتھ اس پیشکش نے خالص چینی جمالیاتی حسن کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔

صوفیہ میں یہ سی این او ایچ کے یورپی دورے کا چوتھا پڑاؤ تھا جو اوپیرا ’’ٹورنڈوٹ‘‘کے پہلی بار اسٹیج ہونے کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا۔ اس دورے کا مقصد چین اور یورپ کے درمیان ثقافتی تبادلے اور تہذیبوں کے ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو فروغ دینا تھا۔

قبل ازیں سی این او ایچ کی ٹیم مالدووا اور رومانیہ کے دارالحکومتوں کے ساتھ ساتھ بلغاریہ کے دوسرے بڑے شہر پلووڈیف بھی گئی۔ یہ دورہ 22 جون کو سربیا کے دارالحکومت بلغراد جبکہ 25 اور 26 جون کو یونان کے شہر تھیسالونیکی میں پیشکشوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائےگا۔

صوفیہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں