نیویارک(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے کینیڈا سے درآمدات پر 35 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیاہے۔
ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کئے گئے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے کے نام خط میں امریکہ کی طرف سے عائد کئے گئے سابقہ محصول کے متعلق کینیڈا کے جوابی اقدام کرنے پر تنقید کی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ نیا محصول کینیڈا کی طرف سے مبینہ غیر منصفانہ تجارتی طریقوں اور فینٹانائل کے بہاؤ کی وجہ سے عائد کیا گیا ہے تاہم اگر کینیڈا فینٹانائل کا بہاؤ روکنے کے لئے امریکہ سے تعاون کرے تو ہم اس میں ردوبدل پر غور کرسکتے ہیں۔
این بی ایس کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ 15 سے 20 فیصد محصول زیادہ تر تجارتی شراکت داروں پر عائد کیا جائے گا۔
انہوں نے این بی ایس کو ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں بقیہ ممالک بھی 15یا20 فیصد محصول ادا کریں گے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے اس سے قبل کینیڈین مصنوعات پر 25 فیصد محصول عائد کیا تھا تاہم بعد ازاں یو ایس- کینیڈا- میکسیکو تجارتی معاہدے کے تحت آنے والی اشیاء کو اس سے مستثنیٰ قرار دے دیا تھا۔
