ہومUncategorizedپاکستانیوں کی ڈیجیٹل شناخت کے باوجود محدود بینکنگ میں شمولیت ہے،...

پاکستانیوں کی ڈیجیٹل شناخت کے باوجود محدود بینکنگ میں شمولیت ہے، ظفر مسعود

نیویارک (لارڈ میڈیا): بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان میں 98 فیصد شہریوں کے پاس ڈیجیٹل شناختی کارڈ کی سہولت موجود ہونے کے باوجود صرف 30 فیصد بالغ افراد رسمی بینکنگ کا حصہ ہیں۔ نیویارک میں ماسٹر کارڈ کے زیرِ اہتمام ایک نشست میں انہوں نے پاکستان کے شمولیتی مستقبل پر بات کی۔ ظفر مسعود نے کہا کہ ملکی بینکنگ نظام کو فری لانسرز اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورز کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مالیاتی شمولیت کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور فن ٹیک جیسے رجحانات اپنانے کی تجویز دی۔ خواتین کی کم نمائندگی کو ثقافتی مسئلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے پیشہ ورانہ ترقی میں ان کی حمایت پر زور دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں