ہومتازہ ترینچین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات ختم، ریلوے سروسز پر واپسی...

چین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات ختم، ریلوے سروسز پر واپسی کا رش عروج پر رہا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے آخری روز یعنی اتوار کو ایک کروڑ 79 لاکھ 40 ہزار سفری دورے ریکارڈ کئے گئے کیونکہ ملک بھر میں واپسی کے سفر کا رش اپنے عروج پر رہا۔

بڑھتی ہوئی سفری طلب کو پورا کرنے کے لئے اس روز 1355 اضافی ٹرینیں چلانے کا انتظام کیا گیا ۔ قومی ریلوے آپریٹر کے مطابق یہ اقدام مسافروں کی سہولت اور بلاتعطل سفر کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ۔

ہفتے کے روز چین کی ریلوے سروسز کے ذریعے ایک کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار سے زائد سفری دورے کئے گئے جبکہ پورے دن کے دوران ٹرین آپریشن محفوظ، مستحکم اور منظم انداز میں جاری رہے۔

ڈریگن بوٹ فیسٹیول جسے دوآن وو تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس سال جمعہ کے روز منایا گیا جبکہ اس کی سرکاری تعطیلات جمعہ سے اتوار تک جاری رہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں