لاہور: پنجاب میں جاری مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں39 شہری جاں بحق ، 103 زخمی ہوگئے ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات میں 24افراد جاں بحق ہوئے جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے 3اور 8افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔
اسی طرح مختلف حادثات میں 103 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کی سطح پر ہے جبکہ چشمہ کے مقام پر درمیانے، کالا باغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔