جمعہ, جولائی 11, 2025
ہومLatestیمن بحران ، پاکستان کا اظہار تشویش، کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات...

یمن بحران ، پاکستان کا اظہار تشویش، کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کے ذریعے چیلنجز سے نمٹنے پر زور

اسلام آباد: پاکستان نے یمن بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کیلئے جامع مذاکرات کے ذریعے سیاسی ، انسانی و سماجی چیلنجز سے نمٹنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی امن، وقار اور خوف، بھوک اور مایوسی سے پاک مستقبل کے مستحق ہیں۔

اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے یمن بحران پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یمن کے طویل بحران پر گہری تشویش ہے۔  انہوں نے کہا کہ برسوں کے تنازعات نے یمنی عوام کو بے پناہ مصائب سے دوچار کیا جبکہ سیاسی تقسیم، اقتصادی تباہی ماحولیاتی انحطاط نے ان کی حالت زار کو مزید خراب کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں تنازعات نے وسیع علاقائی جہت اختیار کر لی ہے، جس کے عالمی امن اور سلامتی پر سنگین مضمرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال فوری، اجتماعی اور تعمیری اقدام کا تقاضا کرتی ہے۔ عاصم افتخار نے کشیدگی کم کرنے کیلئے جامع مذاکرات کے ذریعے سیاسی، انسانی اور سماجی و اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے پر زور دیا ہے۔

عاصم افتخارنے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک مشترکہ اور واضح پیغام بھیجنا چاہئے کیونکہ یمن کے لوگ امن، وقار اور خوف، بھوک اور مایوسی سے پاک مستقبل کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کیلئے غزہ میں بھی فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔

انہوںنے کہا کہ عالمی قانونی جواز کے مطابق فلسطینیوں کی ریاست کا احساس کرنے کیلئے فوری اور قابل اعتماد اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قحط کے خطرے بارے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ او سی ایچ اے کی انسانی ہمدردی کی اپیل پر فراخدلی سے جواب دے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!