چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ملائیشیا کے پویلین کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے ایک کاروباری رہنما کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے کاروباری ادارے 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں دستیاب وسیع امکانات اور مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ چائنیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف ملائیشیا (اے سی سی سی آئی ایم) کے صدر نگ یہا پینگ نے شِنہوا سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اسے حقیقت کا روپ دینے کے لئے ان کاروباری اداروں کو ابھر تے ہوئے کاروباری رجحانات کو شناخت کرنا اور ان سے فائدہ اٹھانا بہت اہم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سی آئی آئی ای ملائیشیا کے کاروباری اداروں کو مواقع مہیا کرنا جاری رکھے گی ۔ کچھ نوجوان کاروباری افراد نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ ان کے کاروبار اب بھی چھوٹے ہیں جنہیں چینی اور بین الاقوامی منڈیوں میں داخل ہونے سے پہلے کافی ترقی کرنا ہوگی۔
یہا پینگ نے وضاحت کی کہ انہوں نے ان کاروباری افراد کو آگاہ کیا ہے کہ سی آئی آئی ای چین میں تجارتی و اقتصادی تعاون میں ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہی ہے ۔ نمائش میں شرکت کرکے کمپنیاں نمائش کنندگان اور عالمی وفود سے رابطے کر تے ہوئے انہیں اپنے کاروبار سے روشناس کر واکر تعاون کے مواقع میں اضافہ کرسکتی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی آئی آئی ای کی اہمیت اس حقیقت سے اجاگر ہوتی ہے کہ ایسوسی ایشن اس نمائش کے ساتھ مستقل کام کررہی ہے۔