جمعرات, جولائی 10, 2025
ہومLatestچینی وزیراعظم کا مشترکہ مفادات کے لئے چین۔مصر تزویراتی روابط مزید گہرا...

چینی وزیراعظم کا مشترکہ مفادات کے لئے چین۔مصر تزویراتی روابط مزید گہرا کرنے پر زور

قاہرہ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین اور مصرعالمی جنوب کے اہم رکن ہونے کے ناطے اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے تزویراتی روابط کو مزید مضبوط کریں۔

لی نے یہ بات اپنے مصری ہم منصب مصطفیٰ کمال مدبولی کی دعوت پر سرکاری دورے پر مصرکے دارالحکومت پہنچنے پر کہی۔

یہ ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور مصر دونوں قدیم تہذیبیں ہیں، لی نے کہا کہ تقریباً 70 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک قریبی دوست رہے ہیں جو ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اورایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ تزویراتی شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی صدر شی جن پھنگ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی تزویراتی رہنمائی میں چین-مصر تعلقات پروان چڑھے ہیں۔ ان کی روایتی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی ہے، باہمی سیاسی اعتماد گہرا ہوا ہے، عملی تعاون کے ذریعے نتیجہ خیز نتائج حاصل ہوئے ہیں اور کثیر جہتی ہم آہنگی قریب اور زیادہ موثر ہوئی ہے۔

لی نے کہا کہ دونوں ممالک نے مل کر بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی، اتحاد، خود انحصاری، باہمی فائدے اور باہمی حمایت کا ایک نمونہ قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں سربراہان مملکت نے2 بار ملاقات کی اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل چین-مصر معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے پر ایک اہم اتفاق رائے حاصل کیا جس سے دوطرفہ تعلقات کے لئے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا میں گزشتہ ایک صدی کی سب سے تیز رفتار تبدیلیاں اور متعدد چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔ چین اور مصر کو عالمی جنوب کے اہم ارکان کی حیثیت سے امن اور خوشحالی کو مشترکہ طور پرفروغ  دیناچاہیے۔

لی نے کہا کہ چین مصر کے ساتھ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں تمام شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، چین-مصر جامع تزویراتی شراکت داری کے مفہوم کو مسلسل مزید تقویت دینے، ان کی متعلقہ ترقی اور قومی احیا میں مضبوط رفتار پیدا کرنے اور علاقائی و عالمی امن و استحکام میں فعال کردار ادا کرنے کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

مصری وزیراعظم اور اعلیٰ سرکاری حکام نے لی کا ہوائی اڈے پر خیرمقدم کیا اور ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی۔

مصرپہنچنے سے قبل لی نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 17ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!