سری لنکا میں چین کے مالی تعاون سے ایک ہزار 996 گھر تعمیر کئے جائیں گے

سری لنکا، پولون نارووا میں چین۔سری لنکا دوستی  اسپتال  کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا  کی کابینہ نے کم آمدنی والے گھرانوں کے لئے  ایک ہزار 996 گھروں کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے جو چین کی امداد سے تیار کئے جائیں گے۔

کابینہ کے ترجمان وجیتھا ہیراتھ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس  میں  کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا  کہ یہ گھر سری لنکاکے دارالحکومت  کولمبو  کے3 نواحی علاقوں میں تعمیر ہوں گے۔

شہری ترقی و رہائش گاہوں  کے سابق وزیر مملکت تھنوکا ودانا گاماگے نے نومبر 2023 میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں بتایا  تھا کہ سری لنکا میں 7 لاکھ 89 ہزار 242 گھرانوں کے پاس  مستقل رہائش نہیں ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں