ہومانٹرنیشنلامریکا میں بھول چوک نے شہری کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے

امریکا میں بھول چوک نے شہری کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے

ڈیٹرائٹ (لارڈ میڈیا): امریکا کی ریاست مشیگن کے ایک 68 سالہ شہری کو لاٹری خریدتے وقت بھول چوک نے غیر متوقع طور پر 10 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ انعام جتوا دیا۔ شہری نے بتایا کہ وہ لاٹری ٹکٹ خریدتے وقت مخصوص ہدایات دیتے ہیں لیکن حالیہ خریداری کے دوران وہ یہ ہدایات دینا بھول گئے۔

عام طور پر وہ لاٹری ٹکٹ خریدتے وقت کیشیئر سے کہتے تھے کہ کوئی بھی فاسٹ کیش گیم دے دو، بس ڈیٹرائٹ لائنز والی نہ ہو کیونکہ یہ ان کی قسمت کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ لیکن اس بار وہ یہ بات کہنا بھول گئے اور کیشیئر نے انہیں ڈیٹرائٹ لائنز گیم کا ٹکٹ دے دیا۔

پٹرول اسٹیشن پر خریدی گئی اس ٹکٹ کو انہوں نے فوراً چیک نہیں کیا اور جیب میں رکھ لیا۔ بعد میں جب انہوں نے ٹکٹ چیک کیا تو حیران رہ گئے کہ اسی ٹکٹ نے انہیں 10 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ انعام جتوا دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں